پاکستان کی خواتین والی بال ٹیم کی کھلاڑی عذرا فاروق نے مالدیپ میں منعقدہ کنگز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔عذرا فاروق نے اس ایونٹ میں ایم کے کلب کی نمائندگی کی اور اپنی غیر معمولی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے۔عذرا فاروق نے ناصرف اپنی ٹیم کو چاروں میچز میں فتح دلوائی بلکہ ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس ایونٹ میں عذرا فاروق نے انفرادی طور پر 6 ٹرافیاں حاصل کیں، جن میں چار پلیئر آف دی میچ، ایک موسٹ ویلیو ایبل پلیئر اور ایک ٹاپ 6 پلیئر کی ٹرافی شامل ہے۔عذرا فاروق کی یہ کامیابیاں ناصرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کی خواتین والی بال کھلاڑیوں کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں، ان کی کارکردگی نے ثابت کیا کہ پاکستان میں بھی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔
پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کھلاڑی کا اعزاز، کنگز کپ مالدیپ کی موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار
