جہلم(چوہدری سالک پسوال)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر یوم آزادی14اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ضلع بھر میں یوم آزادی 14اگست کی تقریبات پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند افسران و جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے05 ڈی ایس پیز،23انسپکٹرز، ایس ایچ اوز سمیت749 جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ امن و امان کے قیام کیلئے ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کی ٹیمیں بھی گشت کرتی رہیں گی۔خواتین اور فیملیز کے تحفظ کے لئے تفریحی مقامات پر بھی پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پکٹس اور سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔کسی کو بھی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
جہلم:ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر یوم آزادی14اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا
