جہلم(چوہدری سالک پسوال)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ڈی پی او جہلم نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ڈی پی او نے ہدائت کی کہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔
جہلم:ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی کھلی کچہری،ڈی پی او نے شہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے
