کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار ) جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام شاندار پرچم کشائی و یوم جشن آزادی مبارک کی تقریب 14 اگست بروز بدھ بوقت صبح 9:00 بجے دفتر جماعت اسلامی جی ٹی روڈ کھاریاں پر منعقد کی جائے گی
ارکان، امیدواران، کارکنان جماعت اسلامی، جے آئی یوتھ ممبرز اور کارکنان اسلامی جمعیت طلباء کے ساتھ ساتھ معززین شہر، اساتذہ اکرام اور طلبا کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں شہر ہوں گے۔9 بجے پرچم کشائی ہو گی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا جائے گا بعد ازاں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس سے چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں، محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں، عبدالمجید بٹ، سید شجاع الدین، شاہزیب احمد ڈار نائب امراء، ناظمین سرکل اور برادر تنظیمات کے صدور خطاب فرمائیں گے۔تقریب میں 14 اگست یوم آزادی اور حق دو عوام تحریک کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی، ملک گیر رابطہ عوام مہم اور کھاریاں شہر کے سلگتے مسائل پر امیر جماعت آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے
کھاریاں؛ جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام شاندار پرچم کشائی و یوم جشن آزادی مبارک کی تقریب 14 اگست بروز بدھ صبح 9:00 بجے دفتر جماعت اسلامی جی ٹی روڈ کھاریاں پر منعقد کی جائے گی
