کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کامنشیات فرشوںکےخلاف گھیرا تنگ، تھانہ سٹی لالہ موسی،تھانہ صدر لالہ موسی،تھانہ رحمانیہ پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف بڑی کاروائی۔ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد۔03بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف سخت ایکشن۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے Asi ناظم حسین و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین ولد محمد آصف ساکن رنگپورہ گجرات کورنگے ہاتھوں منشیات فروش کرتے ہوئے گرفتار کرکے 1320گرام چرس برآمدکرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی حسن زبیر Si نے Asiزاہد حسین و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش زاہدحسین عرف کاکا ڈارمحلہ عید گاہ کو گرفتارکرکے 1268گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے محمدفیاضSi و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر اقبال ولد محمد خاں ساکن صابوال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1050گرام چرس برآمد کر لی۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔لالہ موسی سرکل پولیس معاشرے کو منشیات فروشی جیسے ناسور سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی ، ساڑھے 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ، 3 منشیات فروش گرفتار
