پھالیہ (بیورو چیف ) چھ افراد نے اینٹوں کے پے در پے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا پولیس تھانہ پھالیہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد اسد اللہ گوندل نے پھالیہ پولیس کو درخواست دی کہ میں زمیندارہ کرتا ہوں مال مویشی کی دیکھ بھال کے لیے گیا تو دیکھا کہ ملزمان محمد آصف ولد محمدخان، محمد رضوان ولڈ محمد خان,محمد عثمان ولد محمد آصف بمہ تین نامعلوم افراد جو کہ اینٹوں سے لیس تھے اور ان کے ہمراہ تین نامعلوم افراد تھے جو کہ میری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے میرے منع کرنے پر مجھ پہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مجھے شدید چوٹیں آئیں اور شدید زخمی حالت میں مجھے لوگوں نے اٹھایا ہے اور قریبی پولیس کے مرکز اور ہسپتال لے گئے انصاف کے لیے تھانہ آیا ہوں مدد کی جائے پولیس تھانہ پھالیہ نے ایف آئی آر نمبر 870/24 درج کر کے ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ پھالیہ کی حوالات میں بند کر دیا ہے
پھالیہ؛ چھ افراد نے اینٹوں کے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ، مقدمہ درج ، ملزمان گرفتار
