جہلم(چوہدری سالک پسوال)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر سخت کنٹرول ضروری ہے پرائس مجسٹریٹس زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ہی پرائس کنٹرول کو ممکن بنا سکتا ہے انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع کے ہر علاقے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ چیکنگ ضروری ہے تاکہ کوئی دوکاندار شہریوں سے من مانے ریٹ وصول نہ کر سکے۔
جہلم: روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر سخت کنٹرول ضروری ہے:سیدہ رملہ علی کی پرائس کنٹرول میٹنگ میں گفتگو
