رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات 126ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب

گجرات () رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات میں سماجی شخصیت چوہدری جمشید اقبال، چوہدری اسد اقبال فیملی کی جانب سے عطیہ کردہ 126ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے چوہدری اسد اقبال نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میرے لئے باعث فخر ہے کہ جس سکول میں بحثیت طالبعلم زیر تعلیم رہا آج 40سال بعد اسی سکول میں بطور مہمان خصوصی ایک ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کر رہا ہوں جس سے ہماری نئی نسلیں مستفید ہونگی میں رب کریم کا شکرگزار ہوں کہ اُس نے معاشرے کیلئے کچھ کرنے کے قابل مجھے بنایا اس سکول کے طالبعلم اپنی تعلیم پر فوکس کریں اسی پر آپکی زندگی اور مستقبل منحصر ہے جس کے حصول کے بعد ہی آپ بہتر طریقے سے خدمت خلق کا عمل جاری رکھ کر دوسروں کیلئے کچھ کر گزریں گے انہوں نے کہا کہ میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے پانی جیسی بنیادی ضرورت پر فوکس کرکے ہر علاقے میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے سینئر نائب صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن سیٹھ قمر خورشیدہ صراف نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز کوثر کے بیرون ملک ہونیکی وجہ سے انکی ذمہ داری ہم نبھا رہے ہیں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بے شمار پراجیکٹ ہیں مگر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے امتیاز کوثر نے جو گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی ہم سب کی انکی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں امتیاز کوثر کے جذبہ خدمت انسانیت کو دیکھتے ہوئے چوہدری جمشید اقبال فیملی بھی رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی ٹیم کا اہم حصہ ہے جو فلٹریشن پلانٹ کیلئے ہمیشہ فنڈز دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے لیکر تزئین و آرائش اور مرمت کے مراحل تک ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیں درحقیقت یہ کام حکومت کے ہیں لیکن بطور شہری ہم یہ ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھارہے ہیں سکول میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور افتتاح کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہماری نئی نسل کو صاف پانی میسر ہوگا تبھی وہ نسل صحتمند ہوگی جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن شیخ ابرارسعید نے کہا کہ صدر فاؤنڈیشن امتیاز کوثر کی قیادت میں انکی ٹیم کی معاونت کررہے ہیں ٹراما سنٹر کے منصوبے کے بعد صاف پانی کی فراہمی کیلئے یہ پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے ابتک 126فلٹریشن پلانٹ لگائے جا چکے ہیں اور تمام ایکٹو ہیں اور بہتر حالت میں ہیں فلٹریشن پلانٹ کی خرابی اور شکایت کی صورت میں بھی فوری درستگی کا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے تاکہ بلاتعطل شہریوں کو صاف پانی ملتا رہے اس پراجیکٹ کیساتھ اب شہر یوں کیلئے سماجی اور مخیر حضرات کے تعاون اور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ڈائیگناسٹک لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جسکا عنقریب سنگ بنیاد رکھدیاجائیگاجس سے سفید پوش طبقہ براہ راست مستفید ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار کروڑ کی لاگت سے اراضی کا حصول ممکن بنایا جا چکا ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ اور ورلڈ کلاس مشینری نصب ہو گی پرنسپل گورنمنٹ جامع ہائی سکول محمد اشرف نے کہا کہ طالبعلموں کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے پر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن اور بالخصوص چوہدری جمشید اقبال، چوہدری اسد اقبال فیملی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری ایک معمولی سی کال پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائی بلاشبہ جن لوگوں کو کار خیر کیلئے رب کریم نے چنا ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان پر خصوصی فصل و کرم کا نتیجہ ہوتا ہے اس صدقہ جاریہ کااجر و ثواب انسان کو زندگی و آخرت میں بھی ملتا رہیگا تقریب کی نظامت کرتے ہوئے ماہر تعلیم سید زبیر شاہ نے کہا کہ گزشتہ 34سال سے سکول کے طالبعلموں کیلئے صاف پانی کا مسئلہ تھاجسے حل کرنیکا کریڈٹ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کوجاتا ہے ہم چوہدری اسداقبال، چوہدری جمشید اقبال فیملی کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے والد محمد انور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فلٹریشن پلانٹ یہاں نصب کروایا دعا کرتے ہیں کہ اس ٹیم کا نیکی کا سفر اسی طرح جاری و ساری رہے تقریب میں چوہدری علی جمشید،جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن چوہدری توصیف عبداللہ، عبدالستارمرزا، سابق ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمر الزمان، ماہر تعلیم سید زبیر، شوکت محمود، شیخ طارق محمود، صابر رضا مغل دیگرموجود تھے۔

Exit mobile version