ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا ہے کیا کہ ضلع بھر میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے یہ مہم 10 تا 12 ستمبر تک جاری رہے گی،جس میں 711041 بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی دوا فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں مہم کے حوالے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ،ریجنل مینجرپنجاب ڈی وارمنگ انشیٹو مہناز شجاح اسسٹنٹ ریجنل مینیجر ثاقب سلیم ، ڈپٹی ڈی او چوہدری یاسین، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مبشر حسین، عمران مہدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران سکول جانے والے پہلی تا دسویں جماعت تک تمام بچوں اور5 سے14 سال کی عمر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کو کسی بھی قریبی سرکاری یا نجی اسکول میں تربیت یافتہ اساتذہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے Mebendazole 500mg نامی دوا کھلائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ”آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جنہیں مٹی سے منتقل ہونے والے امراض بھی کہا جاتا ہے، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جوخون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔ یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کو فوری توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوا کا معیار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP)اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب (DTL Punjab) سے تصدیق شدہ ہے۔ محکمہ صحت اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے اور 5 سے 14 سال تک بچوں کی 100 فی صد کوریچ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔
گجرات؛ 10 ستمبر سے ضلع بھر میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
