منڈی بہاوالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق حقیقی معنوں میں دن بدن بدل رہا ہے ضلع منڈی بہاوالدین، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پھالیہ شہر میں سبزی منڈی تا چرچ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ سڑک میونسپل کمیٹی پھالیہ کے فنڈ سے تعمیر کی گئی ہے، جس کا تخمینہ لاگت 9.996 ملین روپے ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضی، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ و ملکوال سمیت دیگر افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر آس پاس کے دیہاتوں کی عوام الناس کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، عوام الناس کی سفری سہولیات میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سڑک کو تعمیر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر سے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی مزید بہتر ہو جائے گا اور سبزی منڈی میں آنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
پھالیہ؛ 9.996 ملین کی لاگت سے سبزی منڈی تا چرچ روڈ کی تعمیر مکمل ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے باقاعدہ افتتاح کر دیا
