محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے تحت خصوصی افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ضلع اور تحصیل لیول پر سہولت سنٹر بنائے گئے ہیں: عاطف علی وڑائچ، تبسم حسین

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرتبسم حسین نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ویژن کے تحت سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال اقبال حسین اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر میڈم آمنہ منیر کی سربراہی میں خصوصی افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ضلع اور تحصیل میں سہولت سنٹر (برائے خصوصی افراد) بنائے گئے ہیں۔ جن میںخصوصی افراد کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔جن میں معذوری سرٹیفیکیٹ ، آن لائن DPMIS سسٹم ( گھر بیٹھے خود کار نظام حصول معذوری درخواست جمع کروانا)، رعایتی سفر کارڈ کا اجرائ، نادرا سے سپیشل شناختی کارڈکا حصول،اخبارات میں سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات کی اطلاع، سرکاری و نجی ملازمتوں میں 3 فیصدکوٹہ، کم سے کم عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت،مختلف ذرائع آمدورفت سے سفر کرنے پر50فیصد خصوصی رعایت، مالی امداد کے لیے درخواستیں پاکستان بیت المال، پنجاب بیت المال اور زکوة عشر کے دفاتر میں درخواست جمع کروانے،فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروںمیں خصوصی افراد کو3فیصدکوٹہ کے تحت بھرتی پر عملدرآمد کروانے اور حصول معذوری سرٹیفیکیٹ کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کے حوالہ سے بھی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مددگار آلہ جات جن میں ویل چیئر، آلہ سماعت اور وائٹ کین کا حصول بذریعہ Enabled# اور مخیر حضرات پاکستان بیت المال سے کروایا جاتا ہے۔ Enabled# جو کہ خصوصی افراد اور مخیر حضرات کے درمیان ایک ڈائریکٹ رابطہ کی ویب سائٹ ہے جس پر خصوصی افراد اپنی درخواستیں آلہ جات کے لیے خود گھر بیٹھے اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور مخیر حضرات ان سے جس کی مدد کرنا چاہیں اس کو جو ضرورت ہو وہ چیزیں مہیا کرتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ پرانے معذوری سرٹیفکیٹ جو کہ آن لائن سسٹم شروع ہونے سے پہلے جاری ہو چکے ہیں ان کو PITB پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کے تعاون سے آن لائن بھی کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عاطف علی وڑائچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرتبسم حسین نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی انتھک محنت کے بعد محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ذریعہ ہمت کارڈ کا اجراءکیا جا رہا ہے۔جس میں ایسے خصوصی افراد جو کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ان کو وظائف مہیا کیے جائیں گے، جس کے لیے ضلع و تحصیل سطح پر آفیسران کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔ جو گھر گھر جا کر ایسے افراد جن کو ہمت کارڈ جاری کیا جا سکے کی ویری فیکیشن بذریعہ آن لائن سسٹم کے تحت کر رہے ہیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے دیے جانے والی مالی امداد اصل حقدار کے پاس پہنچ سکے۔اس حوالہ سے سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر اقبال حسین کی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکا کہنا تھا کہ ایسے معذور افراد جنہوںنے ابھی تک اپنا معذوری سرٹیفکیٹ نہیں بنوایا وہ جلد از جلد اپنا معذوری سرٹیفکیٹ بنوائیں

Exit mobile version