سرائے عالمگیر؛ پرائیویٹ سکولز کو چھٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں ، سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے تمام سی او ایجوکیشن کا پابند کردیا گیا ہے کہ کل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی۔چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکول مالکان محکمانہ کارروائی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے آفیسران وزٹ کریں گے۔نجی سکولوں کی طرف سے خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔پرائیویٹ سکول کھولنے والدین شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

Exit mobile version