جہلم(مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ جہلم شہر کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جا رہا ہے شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات باغ محلہ میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں لگی تمام سٹریٹ لائٹس کو فوری ٹھیک کرکے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف اقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
جہلم شہر کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل اور سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال کیا جارہا ہے: سیدہ رملہ علی
