جہلم(چوہدری عابد محمود) جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام محکمہ جات تیاری مکمل کرلیں، یوم آزادی کو شاندار طریقے سے منا کر دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری و نجی ادارے یوم آزادی پر خصوصی پروگرام منعقد کریں گے تمام عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا آزادی جیسی نعمت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمنار منعقد کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی فلوٹ کا شاندار استقبال کیا جائے گا جس سے شہریوں کو ایک بہترین تفریح میسر آئے گی تمام اداروں میں پرچم کشائی اور یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کرکے ایک عظیم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول میں آزادی فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
جہلم: جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام محکمہ جات تیاری مکمل کرلیں: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی ہدایت
