دینہ (رضوان سیٹھی سے) چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی دینہ آمد،سینئر سول جج سکندر خان اور اقبال خان کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سردار اعجاز ہائی کورٹ جج آزاد کشمیر بھی ہمراہ تھے، چیف جسٹس کچھ دیر قیام کے بعد روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی محمد اقبال خان، سینئر سول جج سکندر خان، سب انسپکٹر ٹریفک جہلم ہارون رشید، لیاقت خان، اجمل خان، بابر خان کی والدہ ماجدہ علالت کے باعث دینہ نیو جھنگ میں انتقال کر گئی تھیں ان سے اظہار افسوس کے لیے چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سینئر سول جج سکندر خان کے گھر دینہ نیو جھنگ آمدچیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سینئر سول جج سکندر خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، اس موقع پر ہائی کورٹ جج آزاد کشمیر سردار اعجاز بھی ہمراہ تھے چیف جسٹس آزاد کشمیر صداقت حسین راجہ کچھ دیر قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے ان کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے گئے۔
چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ کی دینہ آمد،سینئر سول جج سکندر خان اور اقبال خان کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس
