مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنادی

مودی حکومت نے بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہےکہ مرکزی حکومت بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر دونوں ممالک کے بارڈر حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بنگلادیش میں بھارتی شہریوں اور ہند اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کے حکام سے رابطے میں رہے گی۔امیت شاہ نے کہا کہ بنگلادیش کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی یہ انڈو بنگلادیش بارڈر کمیٹی دونوں طرف کے حکام کے درمیان بات چیت کو یقینی بنائے گی تاکہ بنگلادیش میں موجود بھارتی شہریوں اور ہندو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔بھارتی وزیر داخلہ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی بی ایس ایف مشرقی کمانڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے۔

Exit mobile version