کانسٹیبل غضنفر علی کا یوم شہادت ، محمود چمنہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی کا یوم شہادتان کے آبائی علاقہ محمود چمنہ میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گجرات پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل غضنفر علی نے9اگست 1989کو سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔

ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں محمود چمنہ میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔


ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version