کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاٶن,ریکارڈ یافتہ 2رکنی علی گینگ گرفتار،نقدی رقم 80ہزار روپے,قیمتی موباٸل فون,پسٹل30بوراور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرساٸکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاءباجوہ نے ضلع بھرمیں چوری ,ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے ۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ رحمانیہ انسپکٹر محمد ریاض نے محمد شہزاد بٹ Asi,دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ 2رکنی علی گینگ گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 80ہزار روپے ,قیمتی موباٸل فون اوراسلحہ پسٹل30بور سمیت وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرساٸکل بھی برآمدکرلیا۔ ملزمان نےدوران تفتیش انکشاف کیاکہ وہ اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی اور موباٸل فون چھینتے تھے۔گرفتارملزمان میں1وجاہت علی عرف علی چیمہ ساکن منڈ ,2عبدالسمیع ساکن عادوال شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گجرات پولیس کو درجن سے زاٸد مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
تھانہ رحمانیہ؛ ریکارڈ یافتہ 2 رکنی علی گینگ گرفتار، 80 ہزار نقدی ، قیمتی موباٸل فون، پسٹل 30 بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرساٸکل برآمد
