تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معاملہ، ڈ ی پی او گجرات کا قتل کے واقعہ پر نوٹس، پولیس کے مطابق سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم علی احمد رضا صابری چک فتح شاہ کا رہائشی ہے۔ ملزم بچی کا سگا باپ ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینک دیا ۔ نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر لیا گیا۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
ڈنگہ؛ ہیڈ کھوکھرہ میں 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معاملہ، ڈ ی پی او گجرات کا نوٹس
