جون 21, 2026

امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں؛ حافظ عبدالحمید عامر

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر کو پاکستان آمد پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمد ید کہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ائمہ حرمین کی شخصیات کو مسلمان بڑی عقیدت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ارض مقدس کی نسبت کے سبب امام مسجد نبوی سے اہل ایمان محبت بھرے جذبات دلوں میں رکھتے ہیں۔ الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر امام نبوی کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ میں قاضی القضاۃ کے منصب پر فائز ہیں۔ علم و فضل کے ساتھ ان کا بڑا گہرا شغف ہے، ان کے خطبات میں اُمت مسلمہ کے عالمی مسائل پر گفتگو کا وافر حصہ ہوتا ہے۔ تزکیہ نفس کے حوالے سے بھی ان کی تقریر بڑی مؤثر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام مسجد نبوی کا پاکستان میں سرکاری دورہ لازمی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ ویسے بھی پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ خالص دینی بنیاوں پر قائم ہے اور دونوں ملکوں کے عوام آپس میں بڑی محبت و عقیدت کے جذبات رکھتے ہیں۔