جون 21, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا رحمت فاؤنڈیشن کے آفس کا دورہ ، بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا افتتاح کیا

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سماجی تنظیم رحمت فاؤنڈیشن کا دورہ ۔ بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا افتتاح کیا انہوں نےفاؤنڈیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری فلاحی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں بڑھتا ہوا خطرہ ہےپاکستان میں بریسٹ کینسر کئی جانیں لے چکا ہے ۔ سماجی تنظیم کی جانب سے بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا قیام مثالی اقدام ہے سماجی تنظیم کے اس اقدام کو بھر پور سراہتے ہیں ۔ خواتین اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فایدہ اٹھائیں اور اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں ۔