کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد کی سربراہی میں وفد کی عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد کی سربراہی میں وفد نے معروف بزنس مین اورچیئرمین اے کے ڈی گروپ عقیل کریم ڈھیڈی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں کراچی پریس کلب کے فنانس کمیٹی کے سیکرٹری احتشام مفتی، ڈپٹی سیکرٹری رضوان عامر شامل تھے ، سیکریٹری پریس کلب نے عقیل کریم ڈھیڈی کو انکی صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد دی اور صحافیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، وفد نے عقیل کریم ڈھیڈی کیجانب سے کتیانہ میمن اسپتال میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کیلئے علاج کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں کتیانہ میمن اسپتال کے چیئرمین احمد چنائے بھی موجود تھے۔

Exit mobile version