جون 2, 2026

جہلم:پولیس تھانہ ڈومیلی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دیما گینگ کے 04 ملزمان گرفتارکرلئے، ما ل مسروقہ برآمد

جہلم(چوہدری سالک پسوال)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دیما گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، مالمسروقہ برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ندیم، محبوب،زین اور زبیرکو گرفتار کر لیا،ملزمان سے01 عدد موٹر سائیکل مالیتی 60 ہزار روپے اور چوری شدہ گھریلو سامان مالیتی 03 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا،جبکہ ملزم ندیم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 32 بور معہ ایمونیشن اور ملزم محبوب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،جبکہ جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، 03شراب سپلائر ملزمان گرفتار، شراب برآمد،تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزمان ثاقب، یوسف اور اسحاج کنول کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مجموعی طور 60 بوتل شراب برآمد کر لی گئی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔