گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بوائز اسکوٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی ایس پی سٹی عامر شیرازی، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار، ڈی او سیکنڈری رخسانہ قدیر اس موقع پر موجود تھے، اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسکوٹ ایسوسی ایشن کی کارگردگی و دیگر معاملات زیر بحث آئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گرلز اور بوائز کو اسکوٹ میں شامل کی جائے ان کو باقاعدہ تربیت دی جائے اور ڈسپلن سکھایا جائے۔ اسکوٹ کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ پروگرام و دیگر سرگرمیوں میں شامل کیا جائے، طلباء و طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مثبت غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے، غیر نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری اسکولز اور کالجز میں سے طلباء و طالبات کو اسکوٹ میں شمولیت کی طرف راغب کیا جائے، اسکوٹس کو ٹریفک، ریسکیو سمیت دیگر تربیت فراہم کی جائے، اسکوٹس ایک نہایت منظم ایسوسی ایشن ہے ان تربیت یافتہ طلباء و طالبات کی خدمات کو ٹریفک، فرسٹ ایڈ، ریسکیو وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے، تمام اسکولوں، کالجز میں اسکوٹس میں شامل گرلز اور بوائز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ پاس آوٹ ہونے کے بعد بھی ان طلباء و طالبات سے رابطہ کیا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ بوائز اسکوٹ ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس کا انعقاد
