جہلم(چوہدری سالک پسوال)آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اگر اس کی قدر کی جائے تو۔آزادی کی نعمت یوں ہی نہیں ملا کرتی بلکہ اس کے پیچھے ہزاروں قربانیاں ہوتی ہیں جو رنگ لاتی ہیں اور غلام قوم کو آزادی کی نعمت سے سرفراز کرتی ہیں،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منانا ہر پاکستانی کا فرض ہے،قیام پاکستان کے وقت دی جانے والی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانی ملک کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں جس طرح ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کے وقت لازال قربانیاں پیش کر کے کیا تھا اور انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب ملک میں امن وسکون ہوگا،راجہ حسن اختر نے مذید کہا کہ نبی کریمﷺ کی حدیث پاک کے مطابق ”وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے“لہذا اس کی قدر کرنا ہمارا اولین فرض بنتا ہے۔عبدالغفور بٹ نے کہا کہ جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتیں ان سے آزادی کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔
جہلم:اگر قدر کی جائے تو آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں:راجہ حسن اختر آف پنڈوری
