آئیسکو کی کھلی کچہریوں کے ثمرات،پنڈدادنخان کے ذمہ داران کے کرنٹ سے عوام کو بچانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی

پنڈ دادن خان (گوہر وقاص پراچہ)آئیسکو کی کھلی کچہریوں کے ثمرات پنڈدادنخان کے ذمہ داران کے کرنٹ سے عوام کو بچانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی،ابھی چند روز قبل ہی ناقص سیفٹی انتظامات و لاپروائی سے ایک اہلکار کرنٹ لگنے سے جانبق ہوا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس پنڈدادنخان کے زمہ داران نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی واپڈا اہلکاروں نے کرنٹ سے بچاو کے لیے کھیوڑہ ماڈرن کالونی میں کھمبے کو ارتھ کیبل لگا کر گراوئنڈ کرنے کے بجائے کھمبے کیساتھ چارپائی باندھ دی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واپڈا اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی تحصیل پنڈدادنخان میں واپڈا حکام کی بے حسی کے باعث متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں چند روز قبل واپڈا کا اہلکار بھی دوران کام کرنٹ لگنیسے جان بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق جس وقوعہ کی تحقیقات تاحال بھی نہ ہوسکی ایس ای چکوال بااثر ایکسئین اور ایس ڈی او پنڈدادنخان کے خلاف محکانہ کاروائی سے گریزاں ہیں ساری صورت حال کا علم ہونے کے باوجود مسائل حل نہ ہوسکے تحصیل پنڈدادنخان میں متعدد مقامات پر بجلی کے پول گرنے کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر بجلی کے پول ایک دوسرے سے ٹکرائے ہوئے ہیں اور بجلی کی تاروں کے بڑے بڑے گچھے جوکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جوں کے توں ہیں عوامی سماجی حلقوں نے آئیسکو زمہ داران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Exit mobile version