جون 1, 2026

کھاریاں؛ سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین کے دست راست چوھدری محمد اسلم گورسی آف چنڈالہ کی ممبر پنجاب کونسل پیپلز پارٹی پنجاب چوھدری فاروق احمد گورسی نے عیادت کی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین کے دست راست چوھدری محمد اسلم گورسی آف چنڈالہ آجکل کلثوم اسپتال کارڈیالوجی وارڈ میں زیر علاج ھیں جہاں آج ممبر پنجاب کونسل پیپلز پارٹی پنجاب چوھدری فاروق احمد گورسی نے انکی عیادت کی۔ اس موقع پر قاری فاروق گورسی نے چوھدری اسلم گورسی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان سےکہا کہ اسلام آباد میں میرا گھرآپکے لئے حاضر ھے میں آپکی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ھوں کسی قسم کی ضرورت ھو تو بتائیں انہوں نے کہا کہ چوھدری وجاہت حسین صاحب تشریف لائے ھوئے تھے انہوں نے تمام چیزوں کو اپنے ذمے لے رکھا ھےاور کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں ھے۔ بس آپکی دعاوں کی ضرورت ھےآپ سب بھائیوں کی محبت اور دعاوں سے میں صحتیاب ھورھاھوں۔