جہلم؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حس احسن کی بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حس احسن نے کہاہے کہ بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اس حوالے سے اقدامات ، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن بارے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version