دوحہ: حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحیٰ ابراہیم حسن سنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مختصر بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحیٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا ہے۔حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل دو روز قبل شروع ہوا تھا۔
یحیٰ سنوار حماس کے نئے قائد منتخب
