جہلم(چوہدری عابد محمود) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پوری قوم احتجاج کررہی ہے اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے کمشیر پر قابض بھارتی حکومت نے پانچ سال قبل کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی ناپاک کوشش کی جس کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے اور پوری پاکستانی قوم اس اقدام کے خلاف یک آواز ہے آج کی ریلی اور سمینار کے ذریعے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کمشیر کے عوام کو غلام نہیں بنایا جا سکتا۔





