ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت جہلم ویلفیئر اور بحالی یونٹ برائے معزور افراد کا اجلاس

جہلم(سید مظہرعباس)جہلم ویلفیئر اور بحالی یونٹ برائے معزور افراد جہلم کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے معذور افراد کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ جہلم میں ہر معذور شخص کو ضروری معاونت اور خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔ ہم ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ان کے حقوق کا احترام کیا جائے اور ان کی صلاحیتوں کو پوری طرح سے پہچانا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور بیت المال، علیم یوسف نے بریفنگ دی، اجلاس کیاختتام پر گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن سکول روہتاس میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والی دو نابینا خواتین کو ڈپٹی کمشنر نے اپوائنٹمنٹ آرڈرز بھی تقسیم کیے۔

Exit mobile version