پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی)للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پچھلے چند سالوں سے ضلع جہلم سمیت پاکستان بھر کے عوام کی نظروں کا محور بنا ہوا ہے حکومتی ذمہ داران سمیت ممبر قومی اسمبلی فرخ الطاف اس تکلیف دہ منصوبہ اعزاز میں اربوں کے منصوبہ پر کھربوں کی گالیاں بدعائیں روزانہ کی بنیاد پر خوش دلی سے قبول کرنے کو شاید اعزاز محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف صحافی صفر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس اہم مسلہ پر خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں صفر علی خان کا کہنا تھا کہ ان سے بہتر ضلع چکوال میں قائم صنعتی ادارے غریب وال سیمنٹ فیکٹری ہے جس کے چیف ایگزیکٹو محمد توصیف پراچہ کی خصوصی ہدایات پر فیکٹری انتظامیہ نے نامکمل ڈیول کیرج وے پر پیدا ہونے والی مشکلات کو آسان بنانے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنی مشینری کٹھن اور دشوار گزار راستوں کے لئے وقف کر رکھی ہے سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عوامی طاقت سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے کو شاید عوام کو پتھر کے زمانے میں زندگیاں گزارتے دیکھ کر راحت محسوس ہورہی ہو انہوں نے کہا کہ عوامی درد کو ذاتی تکلیف سمجھتے ہوئے مشکلات کا ازالہ کرنے میں کردار ادا کرنے والے محمد توصیف پراچہ اور غریب وال سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
پنڈ دادنخان:لِلہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پچھلے چند سالوں سے ضلع جہلم سمیت پاکستان بھر کے عوام کی نظروں کا محور بنا ہوا ہے:صحافی صفر علی خان
