ممبر چیف منسٹر پنجاب مانیٹرنگ ٹیم چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)ممبر چیف منسٹر پنجاب مانیٹرنگ ٹیم سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر مہندی نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر چوہدری شبیر نے ڈاکٹر ظفر مہندی کو بہترین مینجمنٹ پر مبارکباد دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب کے ویثرن کے مطابق پبلک ہاسپٹلز میں دی جانے والی سہولیات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا کہیں پر بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہسپتال میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے انشااللہ اپنی پوری کوشش کریں گے کیونکہ اداروں کو ہم نے کھڑا کرنا ہے ناکہ تبدیلی سرکار کی طرح ان کی تباہی کرنی ہے ۔ عملے کی کمی کو بھی جلد پورا کر دیا جائے گا۔ عوام کو ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور عوام کی طرف سے سہولیات بارے میں پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

Exit mobile version