جہلم:منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس و رقم وٹک برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ایس ایچ او تھانہ صدر ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی، دروان سرچ آپریشن منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس و رقم وٹک برآمد،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان نور محمدخان اور یاسر ایوب کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14 کلو 400 گرام چرس اور 14 لاکھ سے زائد رقم وٹک برآمد، جبکہ منشیات سمگلنگ کی کوشش میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version