جہلم:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جہلم(مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اولڈ جی ٹی روڈ، بلال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیہ حکام کو ہر قسم کے کچرے کو اٹھانے اور درختوں پودوں کی بہترین کٹائی کرنے، جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی صفائی مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے، موسم برسات میں خاص طور پر پانی کی نکاسی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Exit mobile version