اسلام آباد: پاورڈویژن نیبجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اس حوالے سیمیڈیا کیمختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور اس مہم کے لییتمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔اعلامیے کے مطابق بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنیوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔
بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں قائم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں، پاور ڈویژن
