جون 1, 2026

پنڈ دادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ اس تحصیل کی سیاسی پہچان کا نہ ہونا ہے:ایم پی اے بریگیڈیئر (ر)مشتاق احمد للہ کی پریس کانفرنس

پنڈ دادنخان (گوہر وقاص پراچہ)ایم پی اے 26 بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد للہ کی پریس کانفرنس، تحصیل پنڈ دادنخان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ اس تحصیل کی سیاسی پہچان کا نہ ہونا ہے مسائل حل ہوں یا نہ ہوں ہر کسی کو پنڈ دادنخان کے مسائل یاد کروا دوں گا، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد للہ، تفصیلات کیمطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد للہ نے مقامی میرج ہال میں پریس کانفرنس کی اس پریس کانفرنس میں تحصیل بھر کے صحافی برادری اور پی ٹی ائی کے مقامی عہدیدران سمیت پی ٹی آئی کے ورکرز نے بھی شرکت کی پریس کانفرنس میں تحصیل پنڈ دادنخان کو درد پیش مسائل اور ان پر ان کی ذاتی کاوشوں کو میڈیا کے سامنے رکھا گیا ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈ دادنخان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ اس تحصیل کی سیاسی پہچان کا نہ ہونا ہے۔ہمارے نمائندگان بولنے سے ڈرتے ہیں۔چپ رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بولنے سے آنے والیاں سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل ہوں یا نہ ہو میں ہر کسی کو تحصیل پنڈ دادن خان کے مسائل یاد کروا دوں گا صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کہا کہ جہاں تک میرا فرض ہے میں اپنا فرض ادا کر رہا ہوں اور پنڈ دادن خان کے تمام مسائل کو نہ صرف اسمبلی میں اجاگر کر رہا ہوں بلکہ متعلقہ منسٹروں اور اور متعلقہ تمام اداروں سے رابطے میں ہوں چاہے وہ لِلہ جہلم ڈویل کیرج۔چک نظام پل کا ایشو ہو۔ کھیوڑہ کے باسیوں کے مالکانہ حقوق ہوں۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ ہو تمام مسائل کو ہر اس سطح پر پہنچا چکا ہوں جو اس کا فورم ہے لِلہ جہلم ڈویل کیرج وے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈ ہماری تحصیل کی عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ اب جبکہ اس منصوبے کی لاگت 20 ارب روپے سے بھی اوپر نکل چکی ہے اور اس پر اب تک چھ سات ارب روپے ٹوٹل دیے گئے ہیں۔ پراجیکٹ کو تقریبا 2 سال سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر روکا گیا ہے عوام کو ہر فورم پر اس کا جواب مانگنا چاہیے کہ ہمارے منصوبہ جات کیوں روکے گئے ہیں کیونکہ صرف ایک سڑک ہی نہیں باقی دیگر گورنمنٹ آف پنجاب نے جتنے منصوبے بھی پنجاب بھر میں اجرا کیے ہیں ان میں بھی ہماری تحصیل کو بالکل لا وارث سمجھ کے اگنور کر دیا گیا ہے میں بھی اس سوال کا جواب چاہتا ہوں اور عوام کو بھی چاہیے کہ ہر فورم پر ہر جگہ پر سوال کرے کہ ہماری ہی تحصیل کے فنڈ کیوں روکے گئے ہیں۔