جون 1, 2026

سرائےعالمگیر: کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس ، صدارت سینیئر وائس پریزیڈنٹ محمد امین میر نے کی

سرائےعالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )سی ڈی سی(کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکز جہلم میں ہوا۔جس کی صدارت سینیئر وائس پریزیڈنٹ محمد امین میر نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد ارشد احمد مرزا،میجر(ر)ذرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،احسان شاکر،استاد عبد الرحمٰن مانی اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد سی ڈی سی المرکزجہلم کے سابق جنرل سیکرٹری و دینہ ایدھی سنٹر انچارج اقبال حسین شاہ سمیت تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں 14-اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے بارے میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ یہ پروگرام مورخہ 14-اگست 2024ء بروز بدھ وار الحقیق ہال المرکزجہلم میں صبح ٹھیک دس بجے شروع کیا جائے گا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز کے ناموں کا حتمی فیصلہ مورخہ 06ـاگست 2024ء بروز منگل وار کو ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔کہ آئیندہ تمام اجلاس اور پروگرامز دیئے گئے وقت پر شروع کئیے جانے کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔تاکہ وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی محمد ارشد احمد مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔