دینہ: بجلی کے بھاری بلوں پر عوام باہر نکل آئی، شدید احتجاج، بلوں کو آگ لگا دی اور جمع نہ کروانے کا اعلان

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں بجلی کے بھاری بلوں پر عوام باہر نکل آئی، شدید احتجاج کرتے ہوئے بلوں کو آگ لگا دی اور بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان حکومت عوا م پر رحم کرے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ یونین کونسل مغل آباد کے رہائشیوں نے بجلی کے بھاری بلوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی اور بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا اعلان بھی کر دیا، حکومت غریبوں پر رحم کرے اور بھاری بلوں سے نجات دلوائے غریب دو وقت کی روٹی پوری کرے یا ہزاروں روپے بجلی کے بل ادا کرے یہی حال رہا تو عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائے گی، لہذا آئندہ ہم بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔

Exit mobile version