کوالالمپور ؛ پاکستانی ہائی کمیشن کےزیر اہتمام پاکستانی مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول

ملائیشیا(بیورو رپورٹ)آ ج ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کےزیر اہتمام پاکستانی مینگواینڈ فروٹ فیسٹیول ایک مقامی شاپنگ سینٹر میں سجایا گیا جس کا افتتاح پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے کیا،اس پاکستانی مینگو اور فروٹ فیسٹیول میں پاکستانی آم جو اپنے منفرد ذائقے اور محسور کنخوشبو کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں گزشتہ چند سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے پاکستان ہائی کمیشن دو طرفہ تجارت کے حقیقی امکانات کو تلاش کرنے کے لئے دونوں اطراف کی تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا. پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا نے 9 سے 11 اگست کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی زراعت اور خوراک کی نمائش میں شرکت کرنے والی ملائیشین کمپنیوں کو بھی سہولت فراہم کی ہےجس کی وجہ سے دونوں ممالک کے کاروباری لاداروں کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا اس نمائش میں ڈپٹی ہائی کمشنر راجیل محسن ٹریڈ کونسلر میڈم طاہرہ جاوید۔ فرسٹ سیکٹری صغری حبیب۔ ویزا کونسلر جواد احمد۔ تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ ۔ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب۔ ڈیفینس اتاشی جاوید نیازی ۔ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین داتو سری نذیر۔ ملک اقبال سینئر صحافی داتو سری بابر شہزاد کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Exit mobile version