وادی کیلاش میں بوائز اینڈ گرلز فینسنگ ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے VP و سیکریٹری سندھ محمد تقی نے بنیادی معلومات فراہم کیں اور عملی مشقیں کرائیں

پرویز شیخ،عائشہ ارم، نیشنل فینسر خرد فاطمہ،غزل حجاب فاطمہ نے ٹیلینٹ یکجا کیا۔منتخب فینسر کراچی کیمپ میں شریک ہونگے

کیلاش(پرویز شیخ)وادی کیلاش میں منعقدہ دو روزہ بوائز اینڈ گرلز فینسنگ ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے نائب صدر و سیکریٹری سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن محمد تقی نے مقامی کووآرڈینیٹر دردانہ خان، کوٹری سندھ سے کمیٹی میں شامل کووآرڈینیٹرز پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم، سندھ و کراچی فینسنگ ایسوسی ایشن کے محمد عابد، محمد سعد، محمد حماد اور آئی ٹی انچارج محمد اسامہ کے ہمراہ وادی کیلاش کے علاقوں بمبوریت،بریر اور کرکال میں بوائز اینڈ گرلز ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیا اور کھلاڑیوں کو فینسنگ اسپورٹس کی ابتدائی بنیادی معلومات فراہم کی اور کھیلوں کی افادیت اور فٹنس سے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر محمد تقی کا کہنا ہے کہ وادی کیلاش کی ٹیمیں منتخب کرلی گئی ہیں اور وہ آئندہ کراچی میں ہونے والے سندھ کوچنگ کیمپ میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے اس ضمن میں معاونت کرنے پر مقامی اور سندھ سے تشریف لائے کووآرڈینیٹرز اور بالخصوص ہماری وومین آفیشل عائشہ ارم، نیشنل کھلاڑیوں خرد فاطمہ اور غزل حجاب فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر اسی طرح پاکستان بھر سے ٹیلینٹ تلاش کیا جاتا رہے اور حکومتی سرہرستی حاصل ہو تو ہم اولمپکس میں میڈلز حاصل کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version