منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرنوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں، عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں، عام بازاروں اور مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
منڈی بہاؤالدین: شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
