پنڈدادنخان (صفر علی خان) برسات میں پہاڑی پانی اور زیر تعمیر نہری نالے 17 قیمتی بکریاں نگل گئے 2درجن کے قریب بکریوں کو اہل علاقہ کے نوجوانوں نے زندہ بچا لیا کوٹ عمر میں کاظم حسین کے گھر سوگ کا سماں ناقص پالیسیوں سے بنائے جانے والے نہری نالوں سے مزید نقصانات کا اندیشہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادن خان کے قصبہ پننوال کے نواحی گاؤں کوٹ عمر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقع میں کاظم حسین نامی غریب کسان ڈیڑھ درجن کے قریب قیمتی اعلیٰ نسل کی بکریوں سے محروم ہو گیا افسوس ناک واقع اس وقت پیش آیا جب مون سون کے بارشوں کی شدت کے باعث پہاڑی اور برساتی پانی زیر تعمیر جلالپور خوشاب نہر کے ناقص حکمت عملی سے بنائے جانے والے نالوں کی جانب جا رہا تھا تاہم راستے میں غریب کسان کاظم حسین کی چرتی ہوئی پچاس کے قریب قیمتی بکریاں بہاتے ہوئے لے گیا تاہم قریبی دیہاتوں کے نوجوانوں نے 2درجن کے قریب قیمتی بکریاں جان پر کھیلتے ہوئے بچا لیں جبکہ ڈیڑھ درجن کے قریب بکریاں جانبر نہ ہوسکیں راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد کھنڈوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک واقع پر جتنا افسوس اور مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ میں کوٹ عمر گاؤں کا رہائشی ہوں ان نالوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث بہت بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور آئندہ بھی یہ نالے خطروں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں زاہد کھنڈوعہ نے کہا کہ ان نہری نالوں سے پہلے آج تک ایسا افسوس ناک واقع پیش نہیں آیا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر اور افسوس ہے کہ مرنے والی اعلیٰ نسل کی بکریوں کے بالکل چھوٹے چھوٹے بچے گھر میں تھے جوکہ ماں کی مامتا اور دودھ سے محروم ہو گئے راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد کھنڈوعہ،اہلیان علاقہ اور کاظم حسین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سمیت متعلقہ حکام سے اصلاح احوال اور غریب کسان کے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے
پنڈدادنخان: برسات میں پہاڑی پانی اور زیر تعمیر نہری نالے 17 قیمتی بکریاں نگل گئے 2درجن کے قریب بکریوں کو اہل علاقہ کے نوجوانوں نے زندہ بچا لیا
