ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اینڈ کالج کے انتظامی و تعلیمی امور، اکاونٹس،فرنیچر ریپئر،واش رومز کے فنکشنل ہونے، سٹاف، الیکٹرک کولر، کینٹین، نئے پرائیویٹ ممبران کی نامزدگی، ای لائبریری کے قیام، سپورٹس ایکٹیویٹی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج ضلع بھر کے طلباءکو انتہائی مناسب فیس کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کو ہدایت کی کہ وہ سکول کا گاہے بگاہے دورہ کریں تا کہ سکول کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فی میل کو بھی بورڈ آف گورنرز کا ممبر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جدید اور تفریحی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version