سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر وہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔عشرت العباد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
متعلقہ خبریں





