جہلم(چوہدری مہربان حسین) تھا نہ دینہ کے علاقہ ھڈالہ سیداں میں زیر تعمیر گھر کی بالائی منزل سے 13,سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا زیر تعمیر گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے بدلہ لینے کے لئے ایان علی کے گلے میں رسی ڈال کر لٹکایاہے۔ایان علی کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر ذخموں کے نشانات واضح تھے خودکشی یا قتل کا فیصلہ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔پولیس نے مدعیہ (ف)کی درخواست پر تھانہ دینہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر آفتا ب افضل نے زیر دفعہ 302ت پ 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
جہلم: ھڈالہ سیداں میں زیر تعمیر گھر کی بالائی منزل سے13سالہ لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد

Oplus_131072