جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی نان آٹے کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں:ڈپٹی کمشنر

جہلم(ملک عامر یوسف) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی نان آٹے کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں جبکہ دیگر اشیاء خوردونوش کو بھی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں تاکہ مارکیٹ کو کنٹرول میں رکھا جا سکے یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سبزیوں پھلوں، آٹے، نان روٹی، چکن، دالوں سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری پرائس لسٹ کی خلاف ورزی کرنے اور من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Exit mobile version