جہلم:عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے لوگ بجلی کے بھاری بلوں کو ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے:راجہ حسن اختر آف پنڈوری

جہلم (ملک احتشام نصیر)عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے 25کروڑ عوام بجلی کے بھاری بلوں کو ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے،بجلی،گیس پٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ملک میں مہنگائی کے طوفان کا پیش خیمہ ہے،یوٹیلیٹی بلز میں متعدد ناجائز ٹیکسزکی بھرمار اور کمر توڑمہنگائی نے عوام کو معاشی طور پر کنگال کردیا ہے ان خیالات کا معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرئے عوام اس مشکل دور میں مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں ملک کی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں ہوگا بجلی گیس کی قیمت میں اضافے پر نظر ثانی کی جائے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسزنے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کھائے یا پھر بجلی کے بل ادا کرئے انہوں نے مذید کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے حکام خود مفت سہولتوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں

Exit mobile version