کھاریاں؛ سینئر صحافی لیاقت علی قادری موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ، نماز جنازہ 30 جولائی دن 11 بجے ہوگی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی۔صحافت کا ایک اور باب بند ہو گیا۔سنیئر صحافی لیاقت علی قادری روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔حادثہ اتوالہ چوکی کے قریب پیش آیا۔لیاقت علی قادری موٹر سائیکل پر کراڑی والا جا رہے تھے کے سامنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماردی۔لیاقت علی قادری کھاریاں پریس کلب کے سنیئر نائب صدر تھے۔سینئر صحافی لیاقت علی قادری کی نمازِ جنازہ کل 30 جولائی بروز منگل کو دِن 11 بجے مرکزی عید گاہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں ادا کی جائے گی ۔

Exit mobile version