نونانوالی؛ برنالی چوک یوٹرن پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، فتہ بھنڈ کے لڑکا اور لڑکی شدید زخمی

نونانوالی(ڈاکٹر غلام شبیر) ڈنگہ کھاریاں روڈ نونانوالی برنالی چوک یوٹرن پر موٹر سائیکل اور بس کا حادثہ ۔موٹر سائیکل سوار یوٹرن لے رہا تھا کہ اچانک ڈنگہ سائیڈ سے آنے والی بس سے حادثہ ہو گیا ۔موٹرسائیکل پر ایک جوان لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہوگئے ۔جن کو فوری ابتدای طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار محمد یوسف ولد رفاقت علی فتہ بھنڈ کا رہائشی ہے جبکہ اس کے ہمراہ زخمی ہونیوالی خاتون اس کی بھابھی ہے۔

Exit mobile version